Mon, 01 Nov 2021 17:18:46
یکم نومبر کو کرناٹک بھر میں کنڑا راجیہ اُتسوا کی تقریبات منائی جاتی ہیں، اُسی مناسبت سے آج بھٹکل میں بھی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک نے کی۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 13:54:25
بھٹکل کمیونٹی جدہ کے زیراہتمام جماعت سرگرم رکن جناب ریحان کوبٹے کی رہائش گاہ پر جماعت کے اراکین کے مابین کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 13:43:44
سومن ڈی پینیکر کو اترا کنڑ ضلع کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مقرر کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہیں ضلع اُترکنڑا میں پہلی خاتون ایس پی بننے کا شرف حاصل ہوگیا ہے۔ریاستی حکومت نے ہفتہ کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ڈاکٹر سومن کو اُترکنڑا میں ایس پی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 12:39:44
ویمن انڈیا موؤمنٹ(WIM) کی قومی صدر مہرالنساء خان نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تریپورہ میں معصوم مسلمان بچوں اور خواتین کو طرح طرح کے ظالمانہ مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ پورے ملک کیلئے باعث شرم واقعہ ہے۔ تریپورہ حکومت اس تشدد کیلئے مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس حکومت کو ایمانداری سے اس سچائی کو قبول کرتے ہوئے استعفی دے دینا چاہئے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 12:31:06
وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی یوم اتحاد (راشٹریہ ایکتا دوس) کے موقع پر اپنے خطاب میں سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان داخلی اور خارجہ تمام طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیزی سے تیار ہورہاہے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 12:24:06
2021 کے سینسس یعنی مردم شماری کی تیاری کی جارہی ہے جو کہ کووڈ کی وجہ سے تاخیر سے عمل میں آرہی ہے اور ممکن ہے کہ 2023-24 تک سینسس کیا جائے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 12:17:47
بھارتیہ کسان یونین (بے کے یو) کے نیشنل ترجمان راکیش ٹکیٹ نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے ساتھ چل رہی کسان تحریک کو ختم کرنے کے کسی بھی قسم کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اگر مرکزی حکومت بضد ہے تو کسان بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'زرعی قوانین کے خلاف دیوالی ہی نہیں ہولی بھی سڑکوں پر منائیں گے'۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 12:12:43
انڈر ورلڈ سے تعلقات کے الزام میں منگلورو پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کا نام پراوین کمار(46 سال) بتایا گیا ہے ۔
View more