Sun, 23 Jan 2022 19:33:10
اسرائیل میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 54135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اس ملک میں متاثرین کی کل تعداد 22,12,596 ہوگئی ہے۔ ادھر جرمنی میں کورونا کے پیش نظر عائد کی گئیں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:29:37
برطانیہ میں اومیکرون کے 426معاملات میں وائرس کی نئی شکل بی اے ٹوکاپتہ چلا ہے۔ یو کے کی سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یو کے اومیکرون کی نئی شکل بی اے ٹو کی زد میں ہے حالانکہ اس کے معاملات کا تناسب اس وقت کم ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:27:03
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ریڈ الرٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کو اپنی شادی منسوخ کر دی۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:22:50
سعودی عرب میں دو برس تک آن لائن پڑھنے والے بچے اپنی اسکول کی نشستوں پر واپس لوٹ رہے ہیں تو ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں اور ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:19:08
شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں الیکڑک ہوں گی۔ ملک کے چار اہم شہروں کے لئے جملہ 130 بسیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔ اس فہرست میں تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد بھی شامل ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:15:47
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سریتھو کی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنائے گئے ہیں اور وہ ہفتہ کے روز یہاں کے غلامی پور گاؤں میں پہنچے، جہاں خواتین نے ان کی شدید مخالفت کی۔ صرف اتنا ہی نہیں خواتین نے ان کے سامنے دروازہ تک بند کر دیا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:13:15
پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو شکست و فتح کی فکر چھوڑ کر اس بات کی فکر کرنا چاہئے کہ ان کا مستقبل روشن کس طرح ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کی ووٹ لینے تک ہمدرد ہیں، اس کے بعد نہیں اس لئے وہ اپنی قیادت پیس پارٹی کو ترجیح دیں۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:10:29
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پنجاب کے انتخابات سے قبل وزیر صحت ستیندر جین کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:08:15
بہار میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان لوگوں کو اب بارش کا ستم جھیلنا پڑ رہا ہے۔ دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے۔ وہیں، ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے سردی کا ستم جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy