Thu, 07 Aug 2025 18:16:31
دھرمستھلا اجتماعی تدفین معاملے کی رپورٹنگ کے لیے پہنچے یوٹیوبرز پر ہوئے حملے پر معروف ساوتھ انڈین اداکار پرکاش راج نے سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ":دھرمستھلا کو بدنام کرنے کا کام ان غنڈوں نے کیا ہے۔ اگر ظالمانہ طریقے سے قتل کی گئی سوجنیا کے لیے انصاف مانگا جائے تو ان لوگوں کو غصہ کیوں آتا ہے
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:57:19
زیر اعلیٰ کرناٹک اور سینئر کانگریس لیڈر سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دراصل مودی حکومت کی ناکام سفارتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ راہول گاندھی نے جن خدشات کا بر وقت اظہار کیا تھا، آج وہ سب سچ ثابت ہو رہے ہیں۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:31:58
کرناٹک کے وزیر صحت و خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ایک تفصیلی وضاحتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں جن اوشدھی کیندروں سے متعلق حالیہ فیصلے پر وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے جن اوشدھی مراکز کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، بلکہ پابندی صرف سرکاری اسپتالوں کے احاطوں تک محدود ہے تاکہ مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 23:51:44
دھرمستھلا مندر انتظامیہ کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے عدالت نے 338 مدعا علیہان پر عائد پابندی کو بڑھانے کی تازہ کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 20:10:55
کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے منگل کو بنگلورو کے مشہور وکٹوریہ اسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ان کے اچانک پہنچنے سے اسپتال کا عملہ گھبراہٹ کا شکار ہو گیا، جبکہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے ان سے شکایات بھی کیں۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 17:07:59
کاروار میں واقع کئیگا نیوکلیئر پاور پلانٹ (کے این پی ایس) میں قائم دو نئے قائم ہونے والے پانچویں اور چھٹویں یونٹ سے ریاست کو بجلی کا 50% حصہ حاصل ہوگا ۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:31:34
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور سروس شرائط میں بہتری کے مطالبے پر دی گئی غیر معینہ مدت کی ریاست گیر ہڑتال نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو متاثر کیا، تاہم کرناٹک ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد یہ ہڑتال 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:16:20
کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں ساودتی تعلقہ کے ہولیکٹی گاؤں کی سرکاری اسکول میں ذہنی و اخلاقی طور پر زوال پذیر فرقہ پرست ذہنیت نے انسانیت کو شرمسار کر دیا، جب محض مذہبی تعصب کی بنیاد پر اسکول کے طلبہ کے پینے کے پانی میں زہر ملانے کی ناپاک کوشش سامنے آئی۔جس سے چونکا دینے والا یہ واقعہ صرف اس لیے پیش آیا کہ اسکول کے مسلم ہیڈ ماسٹر سلیمان گوری نایک کو بدنام کرتے ہوئے انہیں یہاں سے ہٹایا جائے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:06:39
آزادی کے جشن کے موقع پر بنگلورو کے تاریخی لال باغ میں 218 واں سالانہ پھل و پھولوں کی نمائش (فلاور شو) اس سال 7 اگست سے شروع ہو رہی ہے، جو 18 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ اس بار کی نمائش کو ویرا رانی کِتّور چِنّما اور کرانتی ویر سنگولّی راینّا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy