Thu, 26 Jun 2025 11:12:10
بدھ کو ہماچل پردیش کے کانگڑا اور کلّو اضلاع میں بادل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 7 سے 10 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 10:52:02
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس کو 25 جون کی صبح اندور میں نالے سے ملزمہ سونم رگھوونشی کا لیپ ٹاپ ملا ہے۔ گزشتہ 2 دنوں سے پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم سونم رگھوونشی کا لیپ ٹاپ تلاش کر رہی تھی۔ ساتھ ہی اولڈ پلاسیا کے پاس نالے میں تلاشی کے دوران پولیس کو ایک پستول بھی ملا۔ یہ وہی پستول ہے جس کو ملزمان نے راجہ رگھوونشی کو مارنے کے لیے خریدا تھا۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 10:46:12
’’کانگریس پارٹی پورے ملک میں گزشتہ ایک سال سے آئین بچاؤ تحریک چلا رہی ہے۔ اس سے بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ جن کا ملک کی تحریک آزادی میں کوئی تعاون نہیں رہا۔ جن کا آئین بنانے میں کوئی کردار نہیں رہا، جنھوں نے آئین کی کاپی جلائی، وہ کانگریس پارٹی کو آئین کے اوپر نصیحت دے رہے ہیں۔‘‘
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:58:20
دہلی کے روہنی سیکٹر 5، رٹھالا علاقے میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں منگل کی شام ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت عمارت میں کئی افراد موجود تھے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:55:21
مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم (سی بی ایس سی ) نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 سے دسویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو بار بورڈ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی اُس سفارش کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد بورڈ امتحانات کے دباؤ کو کم کرنا اور طلبہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:50:37
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی علاقے میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ریمپور روڈ پر ایک کار پھسل کر بھری ہوئی نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں نومولود بچے سمیت چار افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار افراد اسپتال سے نومولود کی پیدائش کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:46:50
طویل تاخیر کے بعد بالآخر بدھ کی صبح اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ نے چار خلابازوں کو لے کر خلا کی طرف کامیاب پرواز بھری، جن میں ہندوستان کے سبھانشو شکلا بھی شامل ہیں۔ یہ مشن Axiom-4 (Ax-4) کہلاتا ہے اور ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (فلوریڈا) کے لانچ کمپلیکس 39A سے مقامی وقت کے مطابق رات 2:31 بجے روانہ ہوا۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 17:08:25
مغربی بنگال حکومت نے او بی سی فہرست میں تبدیلی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے او بی سی کے لیے ذیلی زمروں کی ایک نئی فہرست تیار کی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے حال ہی میں عبوری پابندی لگا دی تھی۔ اب حکومت نے اس فیصلے کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے اسے معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 16:56:59
نقدی برآمدگی معاملے میں بُری طرح پھنسے جسٹس یشونت ورما پر پارلیمانی پینل نے بھی سوال اٹھایا ہے اور حکومت سے پوچھا ہے کہ آخر ان کے خلاف اب تک کوئی ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy