Thu, 28 Aug 2025 17:33:21
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی فہرست کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے اعتراضات درج کرائے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعرات کو اپنا ڈیلی بلیٹن جاری کیا جس میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آئے اعتراضات اور دعووں کی تفصیل دی گئی ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 11:24:10
سیلاب اور شدید بارش نے ملک کی کئی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ جموں و کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائڈ سے مہلوکین کی تعداد 41 ہو گئی ہے وہیں ہماچل پردیش میں بارش اور لینڈ سلائڈ سے 10 ضلعوں میں 584 سڑکیں بند ہیں۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 11:10:41
’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے گیارہویں دن راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی، ایم کے اسٹالن، تیجسوی یادو، دیپانکر بھٹاچاریہ، مکیش سہنی اور انڈیا بلاک کے دیگر سرکردہ لیڈران مظفرپور میں انتہائی جوش کے ساتھ عوام کا استقبال قبول کرتے ہوئے نظر آئے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 11:06:27
بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جہاں سے بھی گزر رہی ہے، لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یاترا میں پرینکا گاندھی اور ایم کے اسٹالن جیسی سیاسی شخصیات کی شرکت کے بعد اس بھیڑ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 10:45:05
بہار میں جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران انڈیا بلاک میں شامل کچھ پارٹیوں کے ترجمانوں نے آج مشترکہ طور پر دربھنگہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی قومی ترجمان راگنی نائک نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 10:40:10
اس وقت ملک بھر میں پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک بارش، سیلاب اور تباہی کی تصویریں نظر آتی ہیں۔ ملک کی دس سے زیادہ ریاستیں شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار، اڈیشہ اور آسام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ اور دہلی میں بھی جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 10:35:22
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ’اب کی بار، ٹرمپ سرکار‘ والے نعرے اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ ہندوستانی کسانوں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 19:54:31
یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے محکمۂ تعلیم عامہ و خواندگی کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اسکولوں میں خصوصی کیمپ لگا کر بچوں کے آدھار بایومیٹرک اپ ڈیٹ (MBU) کرائے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے آدھار ریکارڈ کو درست اور بروقت اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 18:29:07
جسٹس یشونت ورما نقدی واقعہ کے بعد عدلیہ کے مزید ایک جج پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ نے عدلیہ میں شامل لوگوں کو پھر سے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ حالانکہ الزام عائد کرنے والے نے جج کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ الزام کے دعووں پر سپریم کورٹ نے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy