Thu, 04 Sep 2025 17:20:29
جی ایس ٹی میں اصلاحات کے اعلان پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے بالآخر وہی راستہ اختیار کیا ہے جس کی وکالت انہوں نے 8 سال قبل کی تھی لیکن تب ان کی باتوں کو طنز اور مذاق میں اڑا دیا گیا تھا۔ اب حالات کچھ یوں ہیں کہ حکومت کو مجبوری میں وہی قدم اٹھانا پڑ رہا ہے جسے راہل گاندھی نے وقت رہتے حل کے طور پر پیش کیا تھا۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 11:51:44
کانگریس نے حکومت کی اعلان کردہ جی ایس ٹی اصلاحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب بھی سچا ’جی ایس ٹی 2.0‘ نہیں ہے بلکہ صرف ’جی ایس ٹی 1.5‘ ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو ایک بیان اور ’ایکس‘ پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا کہ حکومت نے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے محض وقتی راحت دی ہے۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 11:46:19
56ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں حکومت کے ذریعہ کئی اہم فیصلے لیے گئے، جس کے تحت 12 فیصد اور 28 فیصد ٹیکس سلیب کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب صرف دو سلیب 5 فیصد اور 18 فیصد ہی رہیں گے۔ اس معاملے پر وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ تبدیلی عام لوگوں، کسانوں، کاروباریوں اور صحت شعبہ کے لیے راحت لے کر آئے گی۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 11:20:26
دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) کے سابق طلبہ عمر خالد اور شرجیل امام سمیت نو افراد کی ضمانت کی درخواستوں کو گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا گیا ہے۔ عمر خالد کی یہ چھٹی عرضی تھی جو دہلی ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی ہے۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 10:54:32
نجاب بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ شدید بارشوں اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے ریاست کے بڑے دریا ستلج، بیاس اور راوی میں تیزی آ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق سیلاب میں اب تک 37 افراد ہلاک اور ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 10:48:30
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ختم ہو چکی ہے، اور اس کے ساتھ ہی امید کے مطابق جی ایس ٹی کے 12 اور 28 فیصد والے سلیب کو ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ نیا ضابطہ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 10:39:56
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ میں خصوصی این آئی اے عدالت سے بری کیے گئے تمام ملزمین بشمول سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت اور سمیر کلکرنی کے خلاف بم دھماکہ متاثرین نثار احمد حاجی سید بلال، شیخ لیاقت محی الدین، شیخ اسحاق شیخ یوسف، عثمان خان عین اللہ خان، مشتاق شاہ ہارون شاہ اور شیخ ابراہیم شیخ سپڑو نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کر دی ہے۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 18:09:38
کیرالہ میں دماغ کو متاثر کرنے امیبائی انفیکشن 'میننگو اینسیفلائٹس' نامی مرض کی وجہ سے امسال موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ دماغ کو کھا جانے والے اس مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے ۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 17:52:06
اب ملک میں جہاں کہیں بھی ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی یعنی ایس آئی آر ہوگی، ووٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کے ووٹر شناختی کارڈ ملیں گے۔ یعنی بہار میں جاری کردہ ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد ریاست کے تمام اہل ووٹروں کو نئے ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ اب نافذ ہونے والا ہے۔ تاہم یہ اطلاع آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ابھی تک نئے کارڈ جاری کرنے کے لیے وقت کی حد نہیں بتائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy