ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہشت گردی کے مبینہ نیٹ ورک پر شکنجہ؛ اے ٹی ایس کی 66 افراد سے تفتیش

دہشت گردی کے مبینہ نیٹ ورک پر شکنجہ؛ اے ٹی ایس کی 66 افراد سے تفتیش

Wed, 15 Jul 2026 11:39:24    S O News
دہشت گردی کے مبینہ نیٹ ورک پر شکنجہ؛ اے ٹی ایس کی 66 افراد سے تفتیش

پونے،  15/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)cاے ٹی ایس کے ذرائع نے بتایا کہ جن سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ،ان کےپاکستان میں مقیم گینگسٹر شہزاد بھٹی سے رابطے میں ہونے کا شبہ ہے۔

 اے ٹی ایس نے پونے ضلع میں منگل کی صبح تقریباً۷؍بجے ایک بڑی کارروائی شروع کی۔ یہ آپریشن پونے سٹی پولیس کمشنریٹ، پونے دیہی پولیس اور پمپری-چنچوڑ پولیس کمشنریٹ کے تعاون سے کیا گیا۔ اے ٹی ایس کا ماننا ہے کہ یہ تمام افراد کسی نہ کسی طریقے سے شہزاد بھٹی  سے رابطے میں آئے تھے۔اس آپریشن سے پہلے گزشتہ ہفتے جمعہ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران، مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور یوگیش کدم نے اعلان کیا کہ اے ٹی ایس نے۱۱۲؍ افراد کی شناخت کی ہے جن پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی یا اس کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کا شبہ ہے۔ ریاست بھر میں اے ٹی ایس کی ۱۴؍ یونٹوں نے ان افراد کے گھروں اور ٹھکانوں پرچھاپے مارے تھے۔تفتیشی ایجنسیو ں کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ شہزاد بھٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہندوستانی نوجوانوں سے رابطے میں تھا۔ اس پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر انہیں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق تحقیقات صرف سوشل میڈیا رابطوں تک محدود نہیں۔

 اے ٹی ایس مشتبہ مالیاتی لین دین کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جو شہزاد بھٹی یا اس کے نیٹ ورک سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ تفتیشی ایجنسیاں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آیا مشکوک رقوم ہندوستان میں بعض افراد کے کھاتوں میں منتقل کی گئیں یا ان کے ساتھ کوئی مالی لین دین ہوا یا نہیں۔


Share: