Tue, 13 Dec 2016 21:30:02
یورپی یونین اور کیوبا نے سفارتی تعلقات معمول پر لانے اور قریبی معاشی اور تجارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موغیرینی اور کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگز نے برسلز میں واقع یورپی یونین کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک تقریب میں کیے۔نیا معاہدہ رواں سال مارچ میں کیوبا اور یورپی یونین کیدرمیان ہونے والے عبوری معاہدے کا تسلسل ہے
View more
Tue, 13 Dec 2016 21:03:06
نوٹ بندی کے بعدسے پوراملک لائنوں میں کھڑاہے اور عام انسانوں کی زندگیاں دوبھرہوگئی ہیں،جبکہ کچھ لوگ اور طبقات ایسے بھی ہیں،جن کے لیے سرکارکایہ فیصلہ گویا”نعمتِ غیر مترقبہ“ثابت ہورہاہے،ہمارے وزیر اعظم مسٹرمودی کو بھرم ہے کہ ہزاراورپانچ سوکے نوٹ بندکردینے سے ملک میں بدعنوانی اور کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی پر لگام لگے گی
View more
Tue, 13 Dec 2016 19:57:23
امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں روس کی جانب سے مبینہ آن لائن ہیر پھیر کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کے اکثریتی رہنما مچ مکونیل اور ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال رائن نے پیر کو اپنے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ وہ انتخابی عمل کی مبینہ ہیکنگ کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 19:44:36
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلمان کو مسجد سے باہر آنے کے دوران زدوکوب کیا گیا جس کے نتیجے میں اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے کی نوبت آ گئی۔ پولیس کے مطابق 29سالہ حملہ آور جان میٹسن کے خلاف ماضی میں بھی اسی نوعیت کے الزامات کے تحت احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 18:53:27
مصر کی وزارت داخلہ نے دو روز قبل قاہرہ میں العباسیہ کے تھڈرل چرچ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں چرچ کی عمارت کو دھماکے کے بعد دھویں اور مٹی کے غبار میں گھرے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 18:42:31
شام کے شہر حلب میں شام کی سرکاری فوج اور اس کی مدد گار دہشت گرد عسکری گروپوں نے گذشتہ روز وحشیانہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے کم سے کم 200بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔حلب میں زمینی پیش قدمی کے دوران سرکاری فوج نے سامنے آنے والے ہر عام شہری کو گولیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 21:50:20
ومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی میں روس تعاون سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایسی خبریں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 21:38:01
پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی پرواز تکنیکی خراجی کی وجہ سے اس وقت منسوخ کر دی گئی، جب وہ اڑان کے لیے بالکل تیار تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اے ٹی آر کو واپس پارکنگ میں کھڑا کر دیا گیا۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:35:03
نیوزی لینڈ میں حکمران نیشنل پارٹی نے ملکی وزیر اقتصادیات بِل انگلش کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ انگلش نے جو اس عہدے کے تنہا امیدوار تھے، سوشل ہاؤسنگ منسٹر پاؤلا بینیٹ کو اپنا نائب مقرر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy