ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    جرمنی بدر افغان کابل پہنچ گئے

    جرمنی بدر افغان کابل پہنچ گئے

    Tue, 24 Jan 2017 20:31:44 
    جرمنی سے نکالے جانے والے چھبیس افغان باشندے واپس کابل پہنچ گئے ہیں۔ جرمن حکومت نے ان مہاجرین کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز انہیں زبردستی افغانستان روانہ کر دیا گیا تھا۔
    بنگلہ دیشی شہری کی دو بیٹوں، پوتے کے قتلِ رحم کی متنازعہ اپیل

    بنگلہ دیشی شہری کی دو بیٹوں، پوتے کے قتلِ رحم کی متنازعہ اپیل

    Tue, 24 Jan 2017 20:26:24 
    بنگلہ دیش کے ایک غریب شہری نے اپنے دو لاعلاج بیٹوں اور ایک پوتے کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قتلِ رحم کی اپیل کر دی ہے۔ اس اپیل کے بعد قدامت پسند بنگلہ دیشی معاشرے میں قتلِ رحم کے موضوع پر شدید عوامی بحث شروع ہو گئی ہے۔
    شام میں حملوں کے لیے روس سے تعاون نہیں کیا: واشنگٹن

    شام میں حملوں کے لیے روس سے تعاون نہیں کیا: واشنگٹن

    Tue, 24 Jan 2017 20:20:46 
    امریکی محکمہ دفاع نے شام میں فضائی کارروائی میں روس کے ساتھ تعاون کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے امریکا سے رابطہ کاری کی گئی تھی۔
    ایرانی نڑاد برطانوی خاتون کوایرانی عدالت سے پانچ سال قید نازین زغاری ریڈکلف پر ایران کے خلاف جاسوسی کا الزام

    ایرانی نڑاد برطانوی خاتون کوایرانی عدالت سے پانچ سال قید نازین زغاری ریڈکلف پر ایران کے خلاف جاسوسی کا الزام

    Tue, 24 Jan 2017 20:17:53 
    ایران کی ایک عدالت نے ایک ایرانی نڑاد برطانوی خاتون کی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے پانچ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیاہے۔ ایرانی حکام کی طرف سے تیار کردہ فردم جرم میں زغاری پرایران کے خلاف جاسوسی کرنے اور ایران مخالف پروپیگنڈے میں حصہ لینے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
    حسیناؤں کے سامنے منہ پھٹ فلپائنی صدر بھی شیریں کلام

    حسیناؤں کے سامنے منہ پھٹ فلپائنی صدر بھی شیریں کلام

    Tue, 24 Jan 2017 19:52:20 
    فلپائن کے منہ پھٹ صدر روڈریگو دوتیرتے اپنے عامیانہ طرزِگفتگوسے ہٹ کرگفتگوکرتے ہوئے نظر آئے جب وہ مس یونیورس مقابلے کی شرکاء فلپائنی حسیناؤں سے گفتگو کررہے تھے۔دوتیرتے نے اس تقریر کے دوران عالمی مقابلہ حسن جیتنے کی متمنی درجنوں حسیناؤں کو کہا کہ انہیں خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
    سعودی کمیونیکیشن کمیشن کا سائبرحملوں کے خطرے کا انتباہ

    سعودی کمیونیکیشن کمیشن کا سائبرحملوں کے خطرے کا انتباہ

    Tue, 24 Jan 2017 19:45:33 
    سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’وائرس شمعون 2‘ اور Ransomware‘ نامی وائرس کے ذریعے انفارمیشن
    نیٹو میں امریکی ذمے داریاں:نئے وزیر دفاع کی برطانوی ہم منصب کو یقین دہانی

    نیٹو میں امریکی ذمے داریاں:نئے وزیر دفاع کی برطانوی ہم منصب کو یقین دہانی

    Tue, 24 Jan 2017 19:42:00 
    نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے اپنے برطانوی ہم منصب مائیکل فیلن کو یقین دلایا ہے کہ امریکا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں اپنی ذمے داریو?ں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس احساس ذمے داری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جیمز میٹِس کا یہ بیان نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان حالیہ بیانات کی روشنی میں بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے
    روس کا اسد رجیم کو شام میں جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

    روس کا اسد رجیم کو شام میں جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

    Tue, 24 Jan 2017 19:36:59 
    روسی حکومت نے اپنی حلیف بشارالاسد کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں چند ہفتے قبل طے پائے جنگ بندی معاہدے کی سختی سے پاسداری کرے اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں مفاہمت اور مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے روسی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان
    موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

    موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

    Tue, 24 Jan 2017 19:27:14 
    عراقی شہر موصل میں اب بھی تقریباََساڑھے سات لاکھ افراد انتہا پسند گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں رہ رہے ہیں۔