Thu, 01 Jun 2023 21:44:40
کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرینر ایئرکرافٹ میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹ موجود تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ فضائیہ کا ’کرن ٹرینر ایئرکرافٹ‘ بتایا جا رہا ہے جو چامراج نگر کے مکالی گاؤں کے پاس کریش ہو گیا۔ اطمینان کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی پائلٹ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:39:07
راجدھانی دہلی میں 36 سال کے بعد سرد ترین مئی کا تجربہ کیا گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قومی راجدھانی میں لوگوں نے جون کا آغاز بھی سرد موسم کے ساتھ دیکھا۔ مطلع ابر آلود رہا اور حالیہ بارشوں کا اثر برقرار رہا۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:31:32
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے ملک کے چوٹی کے پہلوانوں کی حمایت میں یونائیٹڈ کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی طرف سے ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر، دہلی پولیس نے شہر کی تمام سرحدوں پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:26:29
سپریم کورٹ نے شناختی کارڈ دکھائے بغیر 2 ہزار روپے کے نوٹ کی تبدیلی کے خلاف عرضی کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت کے تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کی فوری سماعت کرنی پڑے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 20:12:09
شوہر کے ذریعے جان لیوا حملہ میں شدید زخمی ہونے والی مشما اسٹریٹ کی خاتون بی بی ریحانہ کے گھر پہنچ کر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری نے عیادت کی اور شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئی ان بن کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 18:35:06
شمس الدین سرکل کے قریب نقصان شدہ ڈرینیج پائپ کی مرمت کے بعد ڈرینیج کا مسئلہ عارضی طور پر حل کردیا گیا ہے اور مسلم محلوں کے بیچوں بیچ گذرنے والی شرابی ندی جہاں ڈرینج کا گندہ پانی چھوڑے جانے سے ندی گھٹر میں تبدیل ہوگئی تھی، اب ندی میں ڈرینج پانی کے اخراج کو بند کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل میونسپالٹی کے سابق نائب صدر اور متاثرہ علاقہ کے کونسلر جناب قیصر محتشم نے دی۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:43:23
پٹرولیم کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ تاہم گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کے داموں میں 172 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔ دہلی میں کمرشل سلنڈر کے داموں میں 83.5 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 1773 روپے ہو چکی ہے۔ گزشتہ مہینے کمرشل گیس کے دام 1856.50 روپے فی سلنڈر تھے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:33:50
گذشتہ تین چار دنوں سے دیر رات کو بھٹکل میں ہلکی بارش ہورہی ہے، بدھ اور جمعرات کی درمیان شب کو بھی ہلکی بارش ہوئی، مگر آج جمعرات کو صبح سے دوپہر تک آسمان ابرآلود ہے اور دھوپ بالکل غائب ہوگئی ہے۔ البتہ ہلکی بارش ہونے کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:25:28
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بدھ یعنی 31 مئی کو ملک کے کئی بڑے رہنماؤں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔ آج یعنی 1 جون کو ایک کھاپ مہاپنچایت بھی بلائی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy