ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مینگلورکالج کا طالب علم لا پتہ

    مینگلورکالج کا طالب علم لا پتہ

    Fri, 09 Sep 2016 00:04:03 
    منگلورو کے سینٹ ایلوشیس بزنس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج میں زیر تعلیم کیرالہ سے تعلق رکھنے والانوجوان لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔ اپنی بائک کے ساتھ لاپتہ نوجوان کا نام سونو رام چندرن (۲۲ سال) بتایا جاتا ہے۔
    منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

    منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

    Fri, 09 Sep 2016 00:00:22 
    ڈسٹرکٹ جیل منگلورو میں کیشو گوڈا نامی ایک شخص نے جیل کی سلاخ میں کپڑے کا پھندا ڈال کر رات کے وقت خود کشی کر لی ہے۔ صبح میں جیل اسٹاف کی نظر اس کی لاش پر پڑی۔
    منی پال انسپکٹر گریش کا تبادلہ ؛ نئے سرکل انسپکٹر کے طورپر سمپت کمار کا تقرر

    منی پال انسپکٹر گریش کا تبادلہ ؛ نئے سرکل انسپکٹر کے طورپر سمپت کمار کا تقرر

    Thu, 08 Sep 2016 23:56:36 
    بھاسکر شیٹی مرڈر کیس میں ملزمین کو فائدہ پہنچانے کے لئے تحقیقات میں سست روی اختیار کرنے اور صحیح ڈھنگ سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کرنے کے الزام میں منی پال کے سرکل پولیس انسپکٹر کو اپنے عہدے سے ہٹانے اور دوسری جگہ اس کا ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ عوام کی طر ف سے ہورہا تھا۔ اسی پس منظر میں اڈپی ضلع انچارج ویز پرمود مادھو راج نے وزارت داخلہ سے انسپکٹر ایس وی گریش کے خلاف اقداما ت کرنے کی تحریری سفارش کی تھی
    کاروار کی خاتون کے ساتھ ٹریول ایجنٹ کا دھوکہ؛ سعودی عربیہ سے ڈپٹی کمشنر کومتاثرہ خاتون کی شکایت

    کاروار کی خاتون کے ساتھ ٹریول ایجنٹ کا دھوکہ؛ سعودی عربیہ سے ڈپٹی کمشنر کومتاثرہ خاتون کی شکایت

    Thu, 08 Sep 2016 23:48:24 
    سعودی عربیہ سے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے ضلع شمالی کینر اکے ڈی سی کے پاس ایک خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی کی شکایت درج کرتے ہوئے اسے مصیبت سے چھٹکارہ دلانے کی مانگ رکھی ہے۔
    اوباما اور ڈوٹرٹے میں مختصر بات چیت

    اوباما اور ڈوٹرٹے میں مختصر بات چیت

    Thu, 08 Sep 2016 16:37:01 
    دونوں رہنماؤں میں منگل کو ملاقات ہونا تھی لیکن وائٹ ہاؤس نے ڈوٹرٹے کے قابل اعتراض بیان کے تناظر میں اسے منسوخ کر دیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو دیر گئے صدر براک اوباما اور فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کے مابین مختصر بات چیت ہوئی ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں ڈوٹرٹے نے امریکی صدر کے لیے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔
    بحیرہ اسود کی فضا میں روسی جیٹ امریکی طیارے کے خطرناک حد تک قریب آ گیا تھا: واشنگٹن

    بحیرہ اسود کی فضا میں روسی جیٹ امریکی طیارے کے خطرناک حد تک قریب آ گیا تھا: واشنگٹن

    Thu, 08 Sep 2016 16:34:59 
    ایک روسی جنگی طیارہ بحیرہ اسود کی فضا میں پرواز کے دوران مشاہدہ کرنے والے ایک امریکی طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گیا۔ واشنگٹن میں حکام کے مطابق امریکی طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔
    امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

    امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

    Thu, 08 Sep 2016 16:31:31 
    امریکا میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنی مہم کے دوران فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 88ریٹائرڈ جرنیلوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو انتخابی مہم میں ان سے تعاون کریں گے۔
    محمود عباس پر سوویت ایجنٹ ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: فلسطینی حکومت

    محمود عباس پر سوویت ایجنٹ ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: فلسطینی حکومت

    Thu, 08 Sep 2016 16:30:02 
    فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے صدر محمود عباس پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کے بقول یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ 1980ء کی دہائی کے دوران محمود عباس دمشق میں روسی خفیہ اداریکے جی بی کے لیے کام کرتے تھے۔
    اسرائیلی فضائیہ کی گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر بمباری

    اسرائیلی فضائیہ کی گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر بمباری

    Thu, 08 Sep 2016 16:27:41 
    اسرائیلی فضائیہ نے گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر حملے کیے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شمالی القنیطرہ کے مضافاتی علاقے میں تین میزائل داغے۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔