ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    امریکہ اور روس کا شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق

    امریکہ اور روس کا شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق

    Sat, 10 Sep 2016 17:06:28 
    امریکہ اور روس نے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شام میں جنگ بندی کے ایک پیچیدہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت 12ستمبر کو غروب آفتاب کے ساتھ ہی اس پر عمل درآمد ایسے وقت شروع ہو گا جب مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہوں گے۔
    رواں سال ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے واپس گئے:یو این ایچ سی آر

    رواں سال ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے واپس گئے:یو این ایچ سی آر

    Sat, 10 Sep 2016 17:04:57 
    پاکستان سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں رواں سال جولائی سے غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
    11 ستمبر:القاعدہ کی وڈیو جاری، امریکہ کو نشانہ بنانے پر زور

    11 ستمبر:القاعدہ کی وڈیو جاری، امریکہ کو نشانہ بنانے پر زور

    Sat, 10 Sep 2016 17:02:23 
    القاعدہ نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف دہشت گرد گروپ میں شمولیت اختیار کریں، ایسے میں جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگان پر 11ستمبر 2001ء کے مہلک حملوں کی پندرہویں برسی منائی جا رہی ہے۔
    شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ:اوباما

    شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ:اوباما

    Sat, 10 Sep 2016 17:00:36 
    امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا کی جانب سے جمعہ کو کیے جانے والے جوہری تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقائی سلامتی، اور بین الاقوامی امن اور استحکام کو لاحق ایک شدید خطرہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات نے اس ملک کے الگ تھلگ اور غریب عوام کو مزید پیچھے دھکیلا ہے، جو جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل صلاحیتوں
    خواتین دہشت گردوں کا سیل ختم کر دیا گیا:فرانسیسی حکام

    خواتین دہشت گردوں کا سیل ختم کر دیا گیا:فرانسیسی حکام

    Sat, 10 Sep 2016 16:58:06 
    فرانسیسی حکام کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کی گئی تینوں خواتین نے پیرس میں گاردے لیوں ریلوے اسٹیشن اور مضافات میں بھی ایک اسٹیشن پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔فرانس میں حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے خواتین دہشت گردوں کے اس ایک سیل کو ختم کر دیا ہے جو شام سے شدت پسند گروپ داعش کی ہدایت پر بنایا گیا تھا اور فرانس میں ایک حملے میں مبینہ منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
    سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا بل کانگریس سے منظور

    سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا بل کانگریس سے منظور

    Sat, 10 Sep 2016 16:55:37 
    امریکہ کی کانگریس نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 11ستمبر میں امریکہ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ کر سکیں گے۔
    پاکستانی تجارتی گاڑیوں کے افغانستان سے گزرنے پر پابندی

    پاکستانی تجارتی گاڑیوں کے افغانستان سے گزرنے پر پابندی

    Sat, 10 Sep 2016 16:52:57 
    افغانستان کے ایک صدرارتی ترجمان شاہ حسین مرتضوی کا کہنا ہے کہ گو کہ افغانستان کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ پاکستانی اشیا موجود ہیں تاہم اب افغان حکومت نے متبادل راستوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
    بنگلہ دیش، فیکٹری میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک

    بنگلہ دیش، فیکٹری میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک

    Sat, 10 Sep 2016 16:50:44 
    بنگلہ دیش کے شہر ٹونگی میں واقع ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چار منزلہ عمارت میں جب دھماکہ ہوا تو اس وقت فیکٹری میں 100سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔
    جنگ بندی معاہدے کا آغاز پیر کا سورج ڈوبتے ہی ہو جائے گا

    جنگ بندی معاہدے کا آغاز پیر کا سورج ڈوبتے ہی ہو جائے گا

    Sat, 10 Sep 2016 16:49:15 
    سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مذاکرات کے بعد امریکہ اور روس نے شام میں 12ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں طے کیا گیا ہے کہ باغیوں کے کنٹرول میں مخصوص علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی۔