Wed, 07 Dec 2016 12:26:55
بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف اپنی مہم کو اگے بڑھاتے ہوئے ریاست کے انسداد کرپشن بیورو نے پانچ سرکاری افسران کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ان کے پاس سے معلنہ آمدنی سے زائد اثاثے اور نقد رقم وغیرہ برآمد کی ہے۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:24:24
ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کرنے کیلئے جمعہ کے دن ریاست کا ایک کل جماعتی وفد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:22:16
بی جے پی اعلیٰ کمان اور ریاستی بی جے پی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی وارننگ کو دھتکارتے ہوئے ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے آج حسب اعلان سنگولی راینا برگیڈ کے جلسے میں شرکت کی ۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:19:08
ریاستی حکومت کی طرف سے قائم انسداد کرپشن بیورو کا نام لے کر لوگوں کو لوٹنے اور انہیں دھمکانے والی ٹولی کو شہر کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:16:01
ریاست میں خشک سالی کی سنگین صورتحال سے نمٹنے اور فوری راحت کاری اقدامات کی نگرانی کرنے کیلئے چار کابینی وزراء پر مشتمل ایک کابینہ ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ہر ضلع میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:12:02
تملناڈو کی وزیراعلیٰ جئے للیتا کی م وت پر آج کرناٹک میں یک روزہ سرکاری سوگ منانے کا اعلان کیا گیا۔ متوفی قائد کے احترام میں تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے حکومت کی طرف سے ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:07:10
تملناڈو کی وزیر اعلیٰ جئے للیتا کی موت کے سبب شہر کے تمل علاقوں میں مقیم تمل باشندوں میں صف ماتم بچھ گئی۔خاص طور پر شہر کے سری رام پورم، اوکلی پورم اور دیگر تمل علاقوں میں افسردگی چھاگئی۔
View more
Wed, 07 Dec 2016 12:02:24
کرناٹک کے وزیر اعلی سدرامیا نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے ایک جرات مند وزیر اعلی کھو دیا ہے ۔مسٹر سدرامیا نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ جے للیتا نے اپنے کاموں سے لوگوں کے دل و دماغ میں ایک خاص مقام بنا لیا تھا۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 13:51:11
تعلقہ پنچایتی دفتر کے روبرو چنتامنی حلقے کے کئی معذورین کے درمیان ٹووہیلر اور اسکوٹی گاڑیوں کو رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے تقسیم کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرشناریڈی نے کہا کہ ملک میں موجودمعذورین کو خود کفیل بنانے کے لئے بہت سی اسکیمیں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہانہیں معلوم کرکے ان سے استفادہ کیا جائے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy