Tue, 24 Jan 2017 01:39:20
بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے پھر ایک بار وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے مودی کے بیانوں کا مزاق اُڑایا ہے. پیر کو پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی جینتی پر شیوسینا نے کہا کہ آنجہانی لیڈر نے کبھی بھی 56 انچ کی سینے کی بات نہیں کی، لیکن ملک کے دشمن ان کے نام سے ہی کانپتے تھے.
View more
Tue, 24 Jan 2017 00:47:40
دو پہیوں والی ایک نامعلوم سواری کی ٹکر میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 00:40:00
لوک آیوکتہ کے عہدہ پر جسٹس وشواناتھ شٹی کے تقرر کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی سفارش کو واپس لوٹا دئے جانے کے متعلق آج گورنر واجو بھائی والا نے کچھ بھی کہنے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 00:27:57
گلبرگہ میں منعقدہ دو روزہ بی جے پی مجلس عاملہ میٹنگ کے دوران سرکردہ بی جے پی رہنماؤں یڈیورپا اور ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کو دیکھتے ہوئے آج ریاستی پارٹی قائدین نے یہ سارامعاملہ پارٹی اعلیٰ کمان پر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 00:19:36
سابق لوک آیوکتہ جسٹس بھاسکر راؤ کی مبینہ رشوت ستانی کے معاملے کی سماعت آج لوک آیوکتہ عدالت میں مکمل ہوگئی۔ جس کے ساتھ ہی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ 28جنوری کو سنانے کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 00:17:10
وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی محکمہئ پولیس کے جوانوں کو جو سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں وہ تمام سہولتیں عنقریب فائر فورس عملے کو بھی مہیا کرائی جائیں گی۔آنے والے دنوں میں فائر فورس کے جوانوں کو عام دنوں میں ٹریفک کی ڈیوٹی پر بھی تعینات کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:52:58
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ان خبروں کی تردید کی کہ وہ بہت جلد سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی رکن کونسل وی سومنا کو اپنی وزارت میں لینے والے ہیں۔سرگپہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ خبریں محض قیاسی ہیں۔ اس طرح کی کوئی بات چیت ان کے اور سومنا کے درمیان نہیں ہوئی ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:45:39
ریاست کے دیہی اور شہر ی علاقوں میں سرکاری زمینات پر تعمیر شدہ مکانات کو باقاعدگی دینے کیلئے اکرما سکرما اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے کی مہلت اگلے ماہ 21 سے بڑھا کر 27 تاریخ کردی گئی ہے۔ یہ بات آج وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہی۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:40:58
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت سے اب تک ایک روپیہ بھی ریاستی حکومت کو نہیں ملا ہے۔آج شہر میں سبھاش چندرا بھوس جینتی تقریبات کے موقع پر ودھان سودھا کے احاطہ میں ان کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے مرکز سے 4072کروڑ روپیوں کی امداد جاری کر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy