ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 30 مئی سے بینک ملازم ہوں گے دو دن کی ہڑتال پر

30 مئی سے بینک ملازم ہوں گے دو دن کی ہڑتال پر

Sat, 26 May 2018 11:48:59    S.O. News Service

نئی دہلی25مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اگر آپ کو مئی ماہ کے آخر میں بینک کا کوئی کام ہے تو آپ کو دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آنے والی 30 مئی اور 31 مئی کی تاریخ میں بینکوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ملازمین اور افسران نے بھی30 مئی سے دو دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان بھارتی بینک یونین کی تنخواہ میں صرف دو فیصد ی اضافہ کی مخالفت میں کیا گیا ہے۔تنخواہ میں اضافہ کو لے کر پانچ مئی 2018 کو ہوئی میٹنگ میں یونین نے دو فیصد اضافہ کی پیشکش کی تھی۔ میٹنگ یہ بھی کہا گیا کہ حکام کی درخواست پر بات چیت صرف اسکیل تین تک کے افسران تک محدود ہوگی۔ یونائیٹڈ فورم اور بینکوں کے کنوینر نے کہا، 'یہ این پی اے کے بدلے میں کی گئی تجویز کی وجہ سے ہے جس سے بینکوں کو نقصان ہوا اور اس کے لیے کوئی بینک ملازم ذمہ دار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین سال میں بینک ملازمین نے جن دھن، نوٹ بندی اور اٹل پنشن کی منصوبہ بندی سمیت حکومت کے اہم منصوبوں کو لاگو کرنے کے لئے دن رات کام کیا۔ ان امور کی وجہ سے ان پر کام کا اضافی بوجھ بھی پڑا۔ بینک ملازمین کی گزشتہ تنخواہ کے جائزے میں 15 فیصد اضافہ کی گئی تھی ۔یہ جائزہ ایک نومبر 2012 سے 31 اکتوبر 2017 کے لیے تھا۔متحدہ فورم آف بینک یونین کے تحت آنے والے تمام 9 بینک تنظیموں نے مئی کے آخر میں 48 گھنٹوں کی ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ بینکوں کی ہڑتال سے لوگوں کو بینک سے پیسے نکالنے۔جمع کرنے، چیک جمع کرنے، ڈیمانڈ ڈرافٹ بنوانے بینک سے متعلقہ کئی امور میں پریشانیاں لاحق ہوں گی ؛ لہٰذا اگر آپ کے ضروری کام ہیں تو انہیں 30 مئی سے پہلے مکمل کروالیں تاکہ جزوقتی پریشانیوں سے بچا جائے۔


Share: