ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’کوئی ماں کا لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا‘:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی یقین دہانی

’کوئی ماں کا لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا‘:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی یقین دہانی

Mon, 28 Dec 2020 11:21:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے کالے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے درمیان وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو ختم کرنے کا ارادہ نہ ہی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ مارکیٹ سسٹم کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ کوئی ’ماں کا لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا‘۔

وزیر دفاع نے کہاکہ یہ پروپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ کانٹریکٹ کھیتی کے ذریعہ کسانوں کی اراضی چھینی جائے گی، کوئی ما کا لال لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا۔ یہ مکمل انتظام زرعی قوانین میں کیا گیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ بات ہماچل پردیش حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام کے دوران کہی۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کچھ لوگ نئے زرعی قوانین کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمی پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاریخی زرعی اصلاحات سے ان لوگوں کے پیروں کے نیچے زمین پھسل گئی ہے جو کسانوں کے نام پر اپنے ذاتی مفادات پر عمل پیرا تھے۔ ان کا کاروبار ختم ہوگا، اس لئے ملک کے کچھ حصوں میں جان بوجھ کر غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ ہماری حکومت ایم ایس پی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ بتادیں کہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک طرف کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔

دوسری طرف انہوں نے 29 دسمبر کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، تاہم کسانوں نے اس گفتگو کے لئے چار شرائط رکھی ہیں، جن میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ تین نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، تاہم حکومت نے متعدد مواقع پر یہ واضح کر دیا ہے کہ قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا۔


Share: