کنداپور ،5؍ اکتوبر (ایس او نیوز) گئو ہتھیا کے مسئلہ پر ہندوتواوادیوں کی طرف سے گنگولی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی نیت سے مسلمانوں اور پیغمبر اسلام کے خلاف اہانت آمیز نعرے لگائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اڈپی ضلع مسلم متحدہ محاذ نے کنداپور ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے اور علاقہ میں امن و امان بنائے رکھنے کا پورا انتظام کیا جائے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مسلم متحدہ محاذ کے وفد نے ڈی وائی ایس پی سریکانت کو میمورنڈم کے ساتھ ریلی میں اشتعال انگیز اور اہانت بھرے نعرے بازی کی جھلکیاں دکھانے والی ویڈیو کلپس کی ڈی وی ڈی بھی پیش کی ۔
اس موقع پر محاذ کے تعلقہ صدر محمد رفیق، نائب صدر ایس دستگیر کنڈلور، سیکریٹری مولانا ضمیر احمد رشادی،جوائنٹ سیکریٹری ایس ایس حنیف گلواڈی، ضلع کمیٹی رکن مجاور ابو، محمد کنداپور وغیرہ موجود تھے ۔