ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ ساحل کے پاس ایک نوجوان سمندر میں غرقاب

کاپ ساحل کے پاس ایک نوجوان سمندر میں غرقاب

Sun, 29 Apr 2018 00:20:21    S.O. News Service

اڈپی28؍اپریل (ایس او نیوز) کاپ ساحل پر سیر و تفریح پر آنے والی ایک سات رکنی ٹیم میں شامل نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم میں منگلورو کے چار اور بنگلورو کے تین افراد شریک تھے۔

سمندر میں غرقاب ہونے والے نوجوان کا نام کشور (19سال) بتایا جاتا ہے۔جبکہ ایک اور فرد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ نوجوانوں کے اس گروپ کو خراب موسم اور لائف گارڈز کے موقع پر موجود نہ ہونے کے پیش نظر سمندر میں اترنے سے منع کیا گیا تھا۔لیکن انہوں نے بات نہیں مانی اور سمندری موجوں میں تیرنے کے لئے اتر پڑے۔اس واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی بڑی تاخیر سے دی گئی۔

ماضی میں اس ساحل پر سیر وتفریح کے لئے آنے والے بہت سارے نوجوانوں کو لائف گارڈز نے بچالیا تھا۔ مگر آج جس وقت یہ حادثہ ہوا تو لائف گارڈز دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے گئے ہوئے تھے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لائف گارڈز کی تعیناتی کے بعد اس علاقے میں بہت دنوں بعد ایسا المناک واقعہ ہوا ہے۔


Share: