ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں ایمبولینس کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار ایک نوجوان جاں بحق ۔ دوسرا شدید زخمی

کاسرگوڈ میں ایمبولینس کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار ایک نوجوان جاں بحق ۔ دوسرا شدید زخمی

Wed, 14 Apr 2021 13:02:39    S.O. News Service

کاسرگوڈ، 14؍ اپریل (ایس او نیوز) کاسرگوڈ کے بڈیاڈکا میں ایمبولینس اور اسکوٹر کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سواری کرنے والا نوجوان  ہلاک ہوگیا جبکہ اسکوٹر چلا رہے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام عبدالساحل (16سال)  بتایاگیا ہے۔ جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت عبدالصمد (19سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں دونوں نوجوان زخمی ہوگئے تھے اور انہیں کُمبلے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر ساحل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    بڈیاڈکا پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: