ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی سالِ دوم سائنس طلباء کے لیے مفت کوچنگ

پی یو سی سالِ دوم سائنس طلباء کے لیے مفت کوچنگ

Wed, 20 Jun 2018 00:27:23    S.O. News Service

بیدر19جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اے سی سی پی ایل آرگنائزیشن بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب بیدر ضلع کے مسلم طلباء جو پی یو سی سالِ دوم سائنس طلباء کو جولائی 2018ء تا جنوری2019تک اے سی سی پی ایل کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 26ٖجون 2018ء ہے ۔طلباء کو مندرجہ دیل دستاویزات لازمی ہیں ۔ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ کی زیراکس کاپی‘ پی یو سی سائنس کے مارکس کارڈ کی زیراکس کاپی‘کاسٹ اینڈ انکم سرٹیفکیٹ (جو تحصیل دفتر سے فراہم کردہ ہو)‘آدھار کارڈ ‘تصاویر4عدد ‘بنک پاس بُک ہونا ضروری ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر9740314771پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔


Share: