ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پہلی کابینی میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی پر فیصلہ ہوگا ، چھتیس گڑھ کے نامزدوزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کااعلان

پہلی کابینی میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی پر فیصلہ ہوگا ، چھتیس گڑھ کے نامزدوزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کااعلان

Sun, 16 Dec 2018 22:32:08    S.O. News Service

رائے پور، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نامزد وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہاکہ انکی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی اور جھیرم گھاٹی نکسل حملے کی سازش کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی قائم کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

مسٹر بگھیل نے راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کسانوں سے سہاراقیمت پر2500روپے فی کوئنٹل پر دھان کی خریداری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کل وہ حلف لینے کے بعد پارٹی اعلیٰ کمان سے بات چیت کرکے اپنی کابینہ قائم کریں گے۔


Share: