موڈبیدری 2/جولائی (ایس او نیوز) موڈبیدری میں واقع آثار قدیمہ میں شامل ’ساویرا کمبدا بسدی‘ نامی مشہور زمانہ بسدی کا تالا توڑ کر شرپسندوں نے چوری کی واردات انجام دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بسدی کے داخلی دروازے کا تالا توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور پھر وہاں پر موجود عطیہ کی ڈبی کے قفل توڑ کر اس میں موجود رقم اور دیگر اشیاء اڑا لے گئے ہیں۔چاروکیرتی بھٹاراکا سوامی جی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واردات کی گہرائی سے جانچ کروائے۔
ڈی سی پی(کرائم) لکشمی گنیش، اے سی پی (نارتھ ڈیویژن) سرینواس گوڈا ور انچارج انسپکٹر پدمنابھا نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تحقیقات کے سلسلے میں رہنمائی کی۔ فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے چوروں کاسراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔