ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کسانوں کے مطالبات کو قبول کریں:امریندرسنگھ

مودی کسانوں کے مطالبات کو قبول کریں:امریندرسنگھ

Wed, 27 Jan 2021 12:22:53    S.O. News Service

پٹیالہ،27؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) منگل کووزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانوں کے مطالبات قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ نئے قانون مکمل طور پر غلط ہیں۔ امریندرسنگھ نے کہاہے کہ دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے بزرگ کسان اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کے لئے موجود ہیں۔ راجہ بھلنڈر سنگھ اسپورٹس کمپلیکس میں قومی پرچم لہرانے کے بعد وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ زرعی قوانین مکمل طور پر غلط ہیں کیونکہ وہ وفاق سے متصادم ہیں اور آئین کے شیڈول سات کے تحت زراعت ریاست کاموضوع ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ پرامن رہیں اورملک آپ کے ساتھ ہے۔امریندرسنگھ نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ان کا دل کسانوں کے ساتھ ہے۔


Share: