ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے پُل بہہ گیا 

منگلورو : مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے پُل بہہ گیا 

Sun, 22 May 2022 11:38:02    S.O. News Service

منگلورو ،22؍ مئی (ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے چلی مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے پاور اولیا ٹاپو کو اڈیار سے جوڑنے والا پیدل پُل بہہ گیا ۔

نیشنل ہائی وے 75 پر نیتراوتی ندی کے نیچ واقع اولیا کے ٹاپو پر برسہا برس  سے تقریباً 60 خاندان آباد ہیں ۔ چند سال قبل کچھ عطیہ دہندگان کی مدد سے مقامی لوگوں نے 18  لاکھ روپوں کی لاگت سے 250 میٹر لمبا ایک پیدل پُل بنایا تھا جو لوہے کے کھمبوں پر کھڑا تھا اور اس پر لکڑی کے تختے بچھائے گئے تھے ۔  اب بارش کے نتیجے میں پُل کے تختے اکھڑ کر بہہ گئے اور اس کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ جس سے مقامی لوگوں کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں ۔ 


Share: