ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جونیئر طلبہ کی ریگنگ معاملہ میں 9 سینئر طلبہ گرفتار ۔ 7 طلبہ نکلے نشہ باز

منگلورو : جونیئر طلبہ کی ریگنگ معاملہ میں 9 سینئر طلبہ گرفتار ۔ 7 طلبہ نکلے نشہ باز

Mon, 29 Nov 2021 11:11:07    S.O. News Service

منگلورو، 29؍نومبر (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے جونیئر طلبہ کی ریگنگ کے الزام میں مختلف پرائیویٹ کالجوں کے 9 طلبہ کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 7 طلبہ کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ منشیات استعمال  کرنے کے عادی ہیں ۔

ان 9 طلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اتاور کے ایک فلیٹ میں رہنے والے دو طلبہ کو ہراساں کیا تھا ۔ ریگنگ کا شکار ہونے والے طلبہ ایک پرائیویٹ کالج میں ایلائیڈ ہیلتھ سائنس کے فرسٹ ایئر میں زیرتعلیم ہیں۔  ایک الزام یہ بھی ہے کہ گرفتار کیے گئے طلبہ نے ریگنگ کا شکار ہوئے طلبہ کے اکاونٹ سے رقم بھی اپنے کھاتے میں ٹرانسفر کروائی تھی اور ہاتھوں اور ہیلمیٹ سے ان طلبہ کو پیٹا بھی تھا ۔

 پولیس کا کہنا ہے ملزم طلبہ کو گرفتار کرکے جب ان کی میڈیکل جانچ کی گئی تو کیرالہ سے تعلق رکھنے والے  نندا شری کمار، آلن شائجو، شیہاس، پراویش ، گوپی کرشنا، حسن  اور وشنو گانجہ کے نشے میں پائے گئے ۔ ان پر ریگنگ کے علاوہ منشیات سے متعلق قانون کے تحت کیس داخل کیا گیا ۔ جبکہ جاسل محمد اور ابھی ایلیکش میں نشہ کرنے کی بات ثابت نہیں ہوئی اس لئے ان پر صرف ریگنگ سے متعلق قانون کے تحت کیس داخل کیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: