ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش :کانگریس کی ہمادری سنگھ بی جے پی میں ہوئیں شامل

مدھیہ پردیش :کانگریس کی ہمادری سنگھ بی جے پی میں ہوئیں شامل

Thu, 21 Mar 2019 00:13:10    S.O. News Service

بھوپال، 20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کی کانگریس کی لیڈر ہمادری سنگھ آج بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔شیڈ ول لوک سبھا سیٹ پر 2016 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی ہمادری سنگھ بی جے پی کے امیدوار گیان سنگھ سے ہار گئی تھیں۔

ہمادری سنگھ نے بدھ کو کانگریس سے ناطہ توڑ لیا اور بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ہمادری سنگھ کو بی جے پی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔اس موقع پر بی جے پی لیڈرکرشنا گوربھی موجود تھیں۔قیاس آرائی کی جا رہی ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں ہمادری سنگھ کو بی جے پی شہڈول سے امیدوار بنا سکتی ہے۔مدھیہ پردیش کی شہڈول پارلیمانی سیٹ ایس ٹی کے لیے مخصوص ہے۔فی الحال اس علاقے سے بی جے پی کی گیان سنگھ ایم پی ہیں۔انہوں نے سن 2016 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ہمادری سنگھ کو شکست دی تھی۔

اس سے پہلے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے دلپت سنگھ پرستے کامیاب ہوئے تھے۔پرستے کی موت کے بعد شہڈڈول میں ضمنی انتخاب ہوا تھا۔شہڈول علاقے پر زیادہ تر الیکشن میں بی جے پی کو ہی جیت ملتی رہی ہے۔شہڈول لوک سبھا حلقہ ایس ٹی کے امیدوار کے لیے مخصوص ہے۔اس سیٹ پر 1957 میں ہوئے پہلے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے کمل نارائن سنگھ کامیاب ہوئے تھے۔یہاں سے بی جے پی کے دلپت سنگھ اور گیان سنگھ نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔گیان سنگھ سال 2016 کا ضمنی انتخابات جیت کر تیسری بار یہاں سے ایم پی بنے۔شہڈول سیٹ پر پانچ بار بی جے پی تو سات دفعہ کانگریس فاتح ہوئی۔بی جے پی کو اس سیٹ پر سن 1996، 1998، 1999 اور 2004 کے انتخابات میں مسلسل کامیابی ملی تھی۔سال 2009 کے انتخابات میں کانگریس کے راجیش نندنی کامیاب ہوئے تھے۔


Share: