ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آواز ممبئی پہنچی،آزادمیدان میں تاریخی مظاہرہ

متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آواز ممبئی پہنچی،آزادمیدان میں تاریخی مظاہرہ

Sat, 14 Dec 2019 23:34:06    S.O. News Service

ممبئی،14/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ممبئی بھی شہریت ترمیمی بل پر احتجاج تیزہورہاہے۔ آسام،دہلی اور شمال مشرقی ریاست کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے آج آزاد میدان میں مظاہرہ کیا۔ اداکارہ دیپنیتا شرما بھی اس مظاہرے میں موجود تھیں۔ قبل ازیں مظاہرے کا علم ہونے کی وجہ سے آزاد میدان میں پولیس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مظاہرین نے کہاہے کہ آسامی شناخت 200 قبائل اور 33 بولیاں ایک ہیں، لیکن یہ بل اس شناخت کو ختم کرسکتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت آسام کے عوام کے ووٹ بینک لینے کے حقوق چھیننے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہے۔مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز بھی شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مرشد آباد اور نارتھ 24 پردیس اضلاع اور ہاوڑہ (دیہی) سے بھی تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرشد آباد میں قومی شاہراہ 34 اور ضلع کی دیگر سڑکیں بند کردی گئیں۔ قومی شاہراہ 34 شمالی اور جنوبی بنگال کو ملانے والا ایک اہم راستہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی ایک بڑی نفری کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ مشرقی ریلوے کے سیالدہ حسن آباد کے مابین ریل خدمات بھی درہم برہم ہیں۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین صبح 6.25 بجے سے سونڈالیہ اور کاکرا مرز پور اسٹیشنوں پر دھرنا دے رہے ہیں۔


Share: