ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ 45 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ 45 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Mon, 05 Jul 2021 00:13:59    S.O. News Service

منیلا،4؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی فلپائن میں اتوار کے روز 92  فوجی جوانوں  پر مشتمل  ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹوں میں    وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا  کے  بیان  کو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں   مجموعی طور پر 29لاشوں کو برآمد کرنے اور 40 افراد کو بچا نے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب فضائیہ نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے کی لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا جہاں فوج نے طویل عرصے تک باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔لورینزانا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں 3پائلٹ اور عملے کے 5افراد بھی شامل تھے۔مسلح افواج کے سربراہ سیریلو سوبیجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے 40افراد کو بچایا بھی گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔


Share: