ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیاست میں سب کچھ ہوتاہے، کنہیاکمارکی وضاحت،کانگریس میں نہیں جارہاہوں

سیاست میں سب کچھ ہوتاہے، کنہیاکمارکی وضاحت،کانگریس میں نہیں جارہاہوں

Fri, 10 Sep 2021 00:04:27    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی پی آئی لیڈراورجے این یواسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدرکنہیاکمارنے کانگریس میں شامل ہونے کے اپنے منصوبے کے بارے میں تمام افواہوں کو کچھ کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد رد کردیا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کنہیا کمارنے کہاہے کہ میں مرکزی دھارے کی سیاست میں ہوں اور ایک قومی پارٹی کا رکن ہوں۔ جب سیاست میں ، بہت سے لوگوں سے رابطہ ہوتا ہے۔ فی الحال میں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں شامل ہونے کے لیے دہلی میں ہوں۔

تاہم بہار سے تعلق رکھنے والے ایک کانگریس لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ کنہیاکمارنے حالیہ دنوں میں راہل گاندھی سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے۔ دونوں ملاقاتوں کے دوران پرشانت کشور موجود تھے۔ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔کسی بھی ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کنہیا کمارنے کہاہے کہ جس چیز نے افواہوں کو ہوا دی وہ میری تصویر کانگریس لیڈر ندیم جاوید کے ساتھ ہے ، جن کے ساتھ میں نے حال ہی میں دہلی میں لنچ کیا تھا۔

ندیم جاویداین ایس یوآئی کے سابق قومی صدر ، انڈین یوتھ کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری ، کانگریس اقلیتی سیل کے سابق قومی صدر اور میڈیا پینلسٹ ہیں۔انھوں نے ہماری تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ جہاں تک پرشانت کشور کا تعلق ہے ، ہم 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد سے اکثر بات کرتے رہے ہیں۔


Share: