سولیا،10؍ فروری (ایس او نیوز) سمپاجے گرام پنچایت کے حدود میں مرغی فارم کے قریب مشکوک حالات میں گنیش ( 32سال) نامی شخص کی دستیاب ہوئی ہے۔
سمجھا جارہا ہے کہ گنیش نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے مگر اس کی موت کا اصل سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ سولیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔