ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنجے راوت کی اہلیہ طلبی سے ایک روز قبل ای ڈی آفس پہنچ گئیں

سنجے راوت کی اہلیہ طلبی سے ایک روز قبل ای ڈی آفس پہنچ گئیں

Mon, 04 Jan 2021 21:26:02    S.O. News Service

ممبئی،4؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی بیوی ورشا پیر کو ای ڈی کے دفتر پہنچ گئیں۔ 5 جنوری کو انہیں پی ڈی سی بینک گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی ٹیم نے پوچھ گچھ کے لئے بلایا ، تاہم ورشا راوت ایک روز قبل ہی ای ڈی آفس پہنچ گئی ہیں۔

اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو ورشا سے 55 لاکھ روپے کے لین دین کے لئے 55 سوالوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ورشا کو اب تک 4 بار طلب کرکے پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا۔ بار بار ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے اس سے رعایت لی چکی ہیں ۔ ای ڈی کو شبہ ہے کہ ورشا راوت کو دیئے گئے قرض کا پی ایم سی گھوٹالہ سے کچھ واسطہ ہے۔ ای ڈی کے اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راوت کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ رقم 10 سال پہلے لی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ،انکم ٹیکس کے گوشوارے بھی دکھائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ورشا راوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس میں پوچھ گچھ سے قبل سچ بولنے کی حلف برداری کی جائے گی۔ اسے تحریری طور پر یہ دینا پڑے گا کہ وہ کسی بھی سوال کا غلط جواب نہیں دے گی اور اگر اس کے سوالوں کے جوابات غلط پائے گئے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔


Share: