ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھارتھ نگر:بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

سدھارتھ نگر:بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

Tue, 07 Aug 2018 23:35:09    S.O. News Service

سدھارتھ نگر،7؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سدھارتھ نگر میں منگل کو ایک نجی اسکول بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 45 بچے سوار تھے۔ زخمی بچوں کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اس حادثے کے بعد بچے ڈر کی وجہ سے رونے اور چیخنے لگے۔

بس کو حادثہ کا شکار ہوتے دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے بچوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ڈرائیور لا پرواہی سے بس چلاتا ہے۔ بچوں نے اس کی شکایت کی تھی۔

حادثہ تھانہ اسکا کے کھیرا گاوں کا ہے۔ پولیس کے مطابق گیان دے اسکول کی بس آج صبح بچوں کو لیکر اسکول جا رہی تھی۔ اسی در میان تیز رفتار بس بے قابو ہوکر ایک پوکھرے میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے۔


Share: