ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قانون سے انسان ہی نہیں جانور بھی بھوکے مریں گے:راکیش ٹکیت

زرعی قانون سے انسان ہی نہیں جانور بھی بھوکے مریں گے:راکیش ٹکیت

Wed, 17 Feb 2021 10:55:33    S.O. News Service

روہتک،17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی مہاپنچایت کا سلسلہ جاری ہے اور آج روہتک میں منعقد مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ’’زرعی قوانین سے کسان اور زراعت کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔ آنے والا وقت بھوک کے حساب سے فصل کی قیمت طے کرنے والا ہوگا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے تینوں قوانین نافذ ہوئے تو نیا ٹرینڈ بھوک پر تجارت کرنے کا ہوگا۔ انسان ہی نہیں کتے-بندر بھی بھوکے مریں گے۔ اسی لیے یہ لڑائی چل رہی ہے۔ لڑائی کو توڑنے اور کمزور کرنے کے لیے کسانوں کو ہریانہ، پنجاب، یو پی اور ذات پات میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ا س دوران منگل کے روز ہریانہ کے بہادر گڑھ بائی پاس پر احتجاج کرنے والے ایک 25 سالہ کسان کی موت کی اطلاع ہے۔


Share: