ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رشوت معاملہ:اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رہنما دناکرن کے خلاف الزامات طے

رشوت معاملہ:اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رہنما دناکرن کے خلاف الزامات طے

Wed, 05 Dec 2018 01:26:08    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے انادرمک کے سابق لیڈر ٹی ٹی وی دناکرن کو دو پتی والا انتخابی نشان حاصل کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے حکام کو مبینہ رشوت دینے کے معاملے میں منگل کو مجرمانہ سازش کے الزامات طے کئے گئے۔دناکرن خصوصی جج ارون بھارددھاج کی عدالت میں پیش ہوئے اور خود کو بے قصور بتایا۔عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔عدالت نے دناکرن کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)، 201 (ثبوت کو تباہ کرنے) اور اینٹی کرپشن قانون کے تحت الزام طے کئے گئے۔عدالت نے گواہوں کے بیان درج کرنے کے ساتھ معاملے کی سماعت 17 دسمبر سے شروع کرنے کا حکم دیا۔اس سے پہلے عدالت نے 17 نومبر کو ان کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ دناکرن نے اپنی پارٹی تشکیل کی تھی۔انہیں اپریل 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ضمانت دے دی گئی تھی۔ مبینہ بچولیے سکیش چندرشیکھر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مجرمانہ سازش، ثبوتوں کو تباہ کرنے اور اینٹی کرپشن قانون کے تحت سماعت شروع کی گئی تھی۔دناکرن کے ساتھی ٹی پی ملک ارجن اور بی کمار نام کے ایک شخص کے خلاف بھی ان الزامات پر سماعت شروع کی گئی۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 2017 میں ایک چارج شیٹ داخل کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چندر شیکھر نے دناکرن اور دیگر کے ساتھ ششی کلا کی قیادت والے انادرمک کے گروہ کے لئے دو پتی والا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے حکام کو رشوت دینے کی سازش رچی تھی۔


Share: