ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام چندر گہا نے راہل گاندھی کا استعفیٰ مانگا، کہا، خود اعتمادی بھی گنوادی

رام چندر گہا نے راہل گاندھی کا استعفیٰ مانگا، کہا، خود اعتمادی بھی گنوادی

Sat, 25 May 2019 10:47:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد کانگریس کی کرکری ہو رہی ہے۔2014 میں 44 سیٹ اور اب 52 سیٹیں ملنے کے بعد کانگریس قیادت پر سوال اٹھنے لگ گئے ہیں۔مشہور مورخ اور گزشتہ پانچ سال میں کئی بار مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے رام چندر گہا نے بھی اب راہل گاندھی کی قیادت پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔رام چندر گہا نے لکھاکہ وہ حیران ہیں کہ ابھی تک راہل نے استعفی نہیں دیا ہے۔رام چندر گہا نے اپنے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ حیران ہیں کہ ابھی تک راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا ہے،ان کی پارٹی نے اس الیکشن میں بہت برا انجام ہے،وہ اپنی ہی سیٹ ہی ہار چکے ہیں۔رام چندر گہا نے آگے لکھاکہ راہل گاندھی نے اپنی خود اعتمادی، سیاسی قد دونوں ہی گنوا دیا ہے،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کانگریس کو اب ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے لیکن کانگریس کے پاس وہ بھی نہیں ہے۔

بتا دیں کہ کانگریس صدر راہل گاندھی بھی خود اپنے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ذرائع کی مانیں تو وہ یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کے سامنے استعفیٰ کی پیشکش کر چکے ہیں، لیکن اس پر 25 مئی کو ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بحث ہوگی۔رام چندر گہاکی گنتی گزشتہ پانچ سال میں مودی حکومت کے سخت ناقدین میں ہوتی ہے، ایسے میں ان کی طرف سے اس بار کانگریس کو ہی کوسا گیا ہے۔اس شرمناک ہار پر کانگریس کی ہر طرف تنقید ہو رہی ہے، تو وہیں پارٹی میں استعفیٰ کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔
 


Share: