ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں صحافی کو نقاب پوش بدمعاشوں نے ماری گولی، گاڑی پر انڈے بھی پھینکے 

دہلی میں صحافی کو نقاب پوش بدمعاشوں نے ماری گولی، گاڑی پر انڈے بھی پھینکے 

Sun, 23 Jun 2019 22:49:14    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وسندھرا انکلیو علاقے میں ایک خاتون صحافی متالی چندولا پر نقاب پوش بدمعاشوں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی ہے جس میں وہ زخمی ہو گئی ہیں۔فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔معلومات کے مطابق متالی نوئیڈا میں رہتی ہیں۔گزشتہ رات 12.30 بجے وہ اپنی کار سے جا رہی تھیں اسی وقت کار میں سوار بدمعاش پیچھے سے آئے اور دو گولی داغ دیں جس میں ایک گولی ان کے ہاتھ میں لگ گئی۔متاثرہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ بدمعاشوں نے بھاگنے سے پہلے ان کی کار میں انڈے بھی پھینکے ہیں۔فی الحال متالی کو دھرمشلا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں یہ بدمعاش وہیں تو نہی ہیں جو موٹر سائیکل سواروں پر پہلے انڈے پھینکتے ہیں اور پھر ان کولوٹ لیتے ہیں۔پولیس اس واقعہ کے پیچھے رنجش کی بات کو بھی رد نہیں کر رہی ہے کیونکہ متالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے تعلقات خاندان کے ساتھ اچھے نہیں ہیں۔


Share: