ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دابھولکر اور پانسرے قتل معاملے کی تحقیقات میں وزیر اعلی کی جانب سے تاخیر نہیں ہوئی:ونود تاوڑے

دابھولکر اور پانسرے قتل معاملے کی تحقیقات میں وزیر اعلی کی جانب سے تاخیر نہیں ہوئی:ونود تاوڑے

Fri, 29 Mar 2019 21:57:36    S.O. News Service

ممبئی،29 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نریندر دابھولکر اور گووند پانسرے کے قتل معاملے میں جانچ کی سست رفتار کو لے کر بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو پھٹکار لگانے کے اگلے دن ریاست کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے وزیر اعلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔

دابھولکر قتل کیس کی تحقیقات سی بی آئی جبکہ ریاست کی سی آئی ڈی پانسرے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہائی کورٹ نے قتل معاملے میں جانچ کی سست رفتار پر جمعرات کو ناراضگی ظاہر کی تھی اور پوچھا تھا کہ کیا ان معاملات کا جائزہ لینے کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے پاس وقت نہیں ہے۔عدالت نے کہا تھاکہ وزیر اعلی کیا کر رہے ہیں؟ ان کے پاس داخلہ سمیت 11 محکمہ ہیں لیکن معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔

جسٹس ایس سی دھرمادھکاری اور جسٹس بی پی کولاباوالا کی بنچ نے کہا تھاکہ یہ شرمناک ہے کہ تقریبا ہر تحقیقات میں عدالتی مداخلت کی ضرورت پڑتی ہے۔عدالت کے اس تبصرہ پر تاوڑے نے جمعہ کو دعوی کیا کہ جہاں تک پانسرے قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات پر فیصلہ لینے کی بات ہے تو فڑنویس کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قانون یہ صاف کہتا ہے کہ وزیر اعلی یا وزیر کو کسی تحقیقات میں مداخلت نہیں دینی چاہئے۔ایک بار ہمیں حکم مل جائے تو ہم ہائی کورٹ کے سامنے اپنا رخ پیش کریں گے۔


Share: