ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر : پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مڈبھیڑ، سی آر پی ایف کا جوان شہید

جموں و کشمیر : پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مڈبھیڑ، سی آر پی ایف کا جوان شہید

Sat, 12 May 2018 23:45:02    S.O. News Service

سری نگر،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے برپورہ میں ہفتہ کی علی الصبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا ، جس میں سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کاایک جوان شہید ہوگیا ۔جبکہ دہشت گرد اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شہید سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت 182 بٹالین سی آر پی ایف کے مندیپ کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ برپورہ پلوامہ کے چنار باغ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور 182 بٹالین سی آر پی ایف نے گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔


Share: