ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی کے ہری پرساد، بنگلورو ساؤتھ سے کانگریس کے امیدوار 

بی کے ہری پرساد، بنگلورو ساؤتھ سے کانگریس کے امیدوار 

Tue, 26 Mar 2019 11:41:45    S.O. News Service

بنگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز ) بنگلورو ساؤتھ سے اپنے امیدوار پر جاری تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے کانگریس نے راجیہ سبھا کے ایم پی بی کے ہر ی پرساد کے نام کا اعلان کردیا۔ بنگلورو نارتھ اور دکشن کنڑا حلقوں کے لیے ان کے نام پر غور کیا جارہا تھا مگر کانگریس نے اس او بی سی بیلا وا لیڈر کو برہمن ووکا لیگا اکثریتی حلقہ سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جس سے یہ سوال پیدا ہوگیا کہ آیا اب یہ لڑائی بی جے پی کے لیے آسان ہوگئی۔ بنگلورو ساؤتھ 1991ء میں کے وینکٹ گیری گوڑا کی جیت کے بعد سے ہی بی جے پی کا گڑھ رہا ہے ۔ اس کے بعد آنجہانی ایچ این اننت کمار کو 1996ء کے بعد سے اس سیٹ سے کبھی شکست نہیں ہوئی۔ 1999ء میں ہری پرساد کو اس حلقے سے اننت کمار کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔ اگر چہ کہ بیوی نے اس حلقے سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا مگر اننت کمار کی بیوی تیجسونی نے اس سیٹ سے مقابلہ کہ خواہش ظاہر کی ہے۔ اگر بی جے پی انہیں امیدوار بناتی ہے تو 65سالہ بی کے ہری پرساد ان کے خلاف کانگریس جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ سیاسی تجزیہ نگار اور عظیم پریم جی یونیورسٹی کے محقق اے نارائنا نے کہا کہ ’’ یہ بی جے پی کا گڑھ ہے اور ہری پرساد نے یہاں کے عوام سے رشتہ قائم کرنے کی کوشش نہیں ہے۔ بے شک وہ قدآور لیڈر ہیں مگر بنگلورو ساؤتھ بی جے پی کاگڑھ ہونے کے مدنظر فضاء ان کے حق میں ساز گار نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس جیتنے کی خواہاں ہے تو اس یہاں باضابطہ زمینی کام کرتے ہوئے مقبول امیدوار کو میدان میں اتارنا چاہیے تھا۔ ہری پرساد کا نام ایسے وقت سامنے آیا جب کانگریس بی جے پی کے اس گڑھ میں مناسب امیدوار کی تلاش میں ناکام ہوگئی۔ پھر جے ڈی ایس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور امیدواروں کے قطعی فیصلے نے پارٹی کے لیے حالات اور بدتر بنادیے۔ ہری پرساد سے قبل پارٹی کے سینئر لیڈر راما لنگا ریڈی ، ایم ایل سی کے گووند راج کے علاوہ سابق رکن اسمبلی پر یہ کرشنا کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ ریڈی نے قومی سیاست میں عدم دلچسپی کا حوالہ دے کر مقابلہ سے انکار کردیا۔ مزید برآں وہ کابینی عہدہ نہ دیے جانے سے بھی کانگریس سے ناراض ہیں۔ سابق رکن اسمبلی اور سابق وزیر کرشنپا کے فرزندپریہ کرشنا کے نام پر بھی ان کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے غور کیا گیا تھا ۔ اگر چیکہ پارٹی سدارامیا کے معاون کے گووندراج کو کھڑا کرسکتی ہے مگر کانگریس کے سینئر لیڈرس نے ممکنہ طاقتور امیدوار کے تعلق سے فیصلہ لیا۔ ہر ی پرساد کے سابقہ تجربہ کو دیکھتے ہوئے کانگریس موجودہ ایم پی کو ترجیح دی۔


Share: