ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی آفس کے پاس پھر سوامی اگنی ویش کی پٹائی

بی جے پی آفس کے پاس پھر سوامی اگنی ویش کی پٹائی

Fri, 17 Aug 2018 21:35:01    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی آفس کے پاس جمعہ کو سوامی اگنی ویش کی پھر سے پٹائی ہوئی ۔ ایک خاتون نے ان کے اوپر چپل پھینک کر مارا جبکہ کئی لوگ انہیں مارنے کی کوشش کر رہی رہے تھے کہ پولس نے بچاو کرتے ہوئے انہیں اپنی گاڑی میں بیٹھا کرلے کر چلی گئی۔

در اصل جمعہ کوبی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جسد خاکی لوگوں کے آخری دیدار کے لئے رکاھ گیا تھا ۔ واجپئی کو خراج عقید پیش کرنے کے لئے لوگوں کو ہجوم مڈ پڑا تھا ۔ اسی دوران سوامی اگنی ویش بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بی جے پی دفتر کی طرف جا رہے تھے ۔ ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جو درمیان میں سوامی کے ساتھ سیفلی بھی لے رہے تھے ۔

ویسے جمعہ کو پنڈت دین دیال اپادھیائے مارگ کا یہ حال تھا کہ جو لوگ بی جے پی دفتر کے اندر خراج عقیدت دینے پہنچ پا رہے تھے وہ سڑک پر ہی سیلفی کے ذریعہ واجپئی سے ملنے پر اطمینان کا اظہار کر رہے تھے ۔اگنی ویش بی جے پی دفتر سے پہنچنے سے پہلے لگے بیرکیڈ تک پہنچ بھی نہیں پائے تھے کہ لوگوں نے انہیں گھیرنا شروع کر دیا ۔ اسی درمیان ایک خاتون نے چپل بھی مارا۔ بعد میں جب وہ ادھر ادھر بھاگنے لگے تو خاتون نے ہاتھ میں چپل لے کر انہیں دوڑایا بھی۔ اسی دوران پولس نے بچاو کرتے ہوئے انہیں اپنی گاڑی میں بیٹھایا ور انہیں وہاں سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جھارکھنڈ میں سوامی کے ساتھ مار پیٹ ہوئی تھی ۔ تب وہ جھارکھنڈ کے کسی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے لیکن بیچ میں ہی کچھ لوگوں نے انہیں روککر نہ صرف مارا پیٹا بلکہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے تھے ۔ سوامی کو اس دوران کافی چوٹیں بھی آئی تھیں۔


Share: