ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:منکولی کے باشندوں کے مسائل حل کیے بغیر نیشنل ہائی وے کا کام دوبارہ شروع کرنے کے خلاف اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل:منکولی کے باشندوں کے مسائل حل کیے بغیر نیشنل ہائی وے کا کام دوبارہ شروع کرنے کے خلاف اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

Wed, 18 Dec 2019 20:22:12    S.O. News Service

بھٹکل 18/دسمبر (ایس او نیوز) منکولی اور موڈبھٹکل سے گزرنے والے ہائی وے پر توسیعی کام سے منکولی اور ماروتی نگر کے باشندوں کو درپیش مسائل حل کیے بغیر وہاں پر دوبارہ کام شروع کیے جانے کے خلاف منکولی اور ماروتی نگر ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کو ایک میمورنڈم دیاگیا۔

کمیٹی کی جانب سے دئے گئے میمورنڈم میں اسسٹنٹ کمشنر کو یاددلایا ہے کہ حال ہی میں ان مسائل کے تعلق سے انہیں یاددہانی کی گئی تھی اور انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا تھا کہ عوام کے مسائل حل کیے بغیر وہاں تعمیری کام نہیں ہوگا۔ اور ساتھ ہی پہلے سے جاری کام کو روک بھی دیا تھا۔ لیکن اب اچانک ٹھیکیدار کمپنی نے اس علاقے میں تعمیری کام پھر سے شروع کردیا ہے، جبکہ ابھی تک عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسائل حل ہونے تک فوری طور پر تعمیری کام روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ بصورت دیگر پرزور عوامی احتجاج شروع کیا جائے گا۔


Share: