بھٹکل 9/نومبر (ایس او نیوز)کسی کام کے سلسلے میں منکی اپنے گھر سے کنداپور جانے کے لئے نکلی ایک جواں سال خاتون لاپتہ ہوگئی ہے جس کو لے کر والدین سخت پریشان ہیں۔
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ پہنچ کر خاتون کے والد نے بتایا کہ ہوناور تعلقہ کے منکی یتنلّی سے اس کی 19 سالہ بیٹی تارا نارائن مراٹھی مورخہ 5 نومبر کو دوپہر قریب بارہ بجے کنداپور جانے کی بات کہہ کرنکلی تھی، لیکن نہ وہ کنداپور پہنچی ، نہ گھر واپس آئی اور نہ ہی کسی رشتہ دار کے گھر پہنچی ہے، وہ کہاں ہے، کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔
خاتون کے والدنارائن مراٹھی نے بھٹکل ٹاو ن پولس تھانہ میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرواتےہوئے پولس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کا پتہ لگائیں۔