ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر سیاح ہلاک

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر سیاح ہلاک

Fri, 14 Jan 2022 19:04:40    S.O. News Service

بھٹکل 14 جنوری (ایس او نیوز)  تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں  غرق ہوکر ایک سیاح کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  موتّھو نینگپا سونار (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

مرڈیشور پولس نے بتایا کہ  پڑوسی ضلع ہاویری کے آکّی آلور سے  نو لوگوں پر مشتمل ایک  گروپ آج  جمعہ مرڈیشور کی سیاحت کے لئے پہنچا تھا، دوپہر قریب تین بجے یہ لوگ تیرنے کے لئے سمندر میں اُترے تھے جس کے دوران   مُوتھّو سمندر میں   کافی آگے نکل گیا  اور تیز اُٹھتی موجوں  کی زد میں آکر غرق ہوگیا۔

کچھ دیر بعد ہی نعش سمندر سے  برآمد کر لی گئی اور پوسٹ مارٹم کے لئے مرڈیشور اسپتال منتقل کی گئی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: