ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 20 نومبرکو ہو گا میلادالنبیﷺ کا جلوس

بھٹکل میں 20 نومبرکو ہو گا میلادالنبیﷺ کا جلوس

Sat, 17 Nov 2018 20:46:17    S.O. News Service

بھٹکل 17 نومبر (ایس او نیوز) 12 ربیع الاول کی مناسبت سے امسال 20نومبر کو بھٹکل میں میلادالنبیﷺ کا جلوس نکالا جائے گا جوبعد نماز عصر بھٹکل عید گاہ سے شروع ہوکر شمس الدین سرکل ، اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار، محمد علی روڈ ہوتے ہوئے مین روڈ سے پبلک چبوترہ پر آکر اختتام کو پہنچے گا۔ 

بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں اس مناسبت سے آج سنیچر کو ایک پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت کے تعلق سے ادارہ فیض الرسولﷺ کی طرف سے  اسماعیل فاروقی نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ وہیں بزم فیض الرسول ﷺ کی طرف سے جاوید احمد حاجی فقیہ نے بھی گفتگو کی۔ تعلقہ انتظامیہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس بار ایک مشترکہ عیدمیلاد کمیٹی ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت میلادالنبی کا جلوس اور جلسہ وغیرہ کا اہتمام ہوگا۔

ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے میلاد النبیﷺ کے موقع پر پولس کی جانب سے ہرممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔ بھٹکل سرکل پولس انسپکٹرگنیش ، انچارج تحصیلدار بنیا، میونسپل صدر محمد صادق مٹا سمیت دیگر  سماج کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔


Share: