ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں بے موسم برسات کا سلسلہ جاری؛ کسان پریشان

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں بے موسم برسات کا سلسلہ جاری؛ کسان پریشان

Fri, 08 Jan 2021 19:16:54    S.O. News Service

بھٹکل 8 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں تیار فصلیں تباہ ہونے کے خدشے کے تحت کسان پریشان ہیں۔

آج جمعہ کو بھی شام چھ بجے بھٹکل میں اچانک موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس سے موسم کا مزاج بھی یکلخت تبدیل ہوگیا۔  ساحلی علاقوں میں گذشتہ چار دنوں سے  شام یا دیر رات کو  بارش ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی موسم بھی نہایت سرد  ہوگیا ہے، بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کے نتیجے میں ویسے تو موسم نہایت خوشگوار ہوگیا ہے مگر  بے موسم برسات سے کسان بدحال ہورہے ہیں۔

جمعرات دیر رات کو بھی بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ کچھ دیر کے لئے بارش ہوئی تھی، بھٹکل کے ساتھ ساتھ مینگلور، اُڈپی اور اُترکنڑا کے بھی  منڈگوڈ، کاروار، کمٹہ وغیرہ علاقوں میں بارش ہونے کی ا طلاعات ہیں۔


Share: