ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاگل پور تشدد:مرکزی وزیر اشونی چوبے کا بیٹا ارجت شاشوت 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

بھاگل پور تشدد:مرکزی وزیر اشونی چوبے کا بیٹا ارجت شاشوت 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

Sun, 01 Apr 2018 20:13:58    S.O. News Service

بھاگلپور،یکم اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بہار میں بھاگلپور کی ایک عدالت نے ناتھ نگر میں فرقہ وارانہ تشدد کے ملزم اور مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے کے بیٹے ارجت شاسوت چوبے کو آج چودہ دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ۔ بھاگلپور کے انچارج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اے آر اپادھیائے کے سامنے آج یہاں سخت سیکورٹی کے درمیان ملزم ارجت چوبے کو پیش کیا گیا۔ اس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ارجت شاسوت چوبے کو چودہ دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت مسٹر اشونی چوبے کے بیٹے ارجت شاسوت چوبے سمیت 9 لوگوں کے خلاف ضلع بھاگلپور کے ناتھ نگر بازار میں گزشتہ 17 مارچ کو رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد بھڑکانے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کی عرضی پر 24 مارچ اپر چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اے کے شریواستو کی عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے ارجت شاسوت فرار تھا۔ اس معاملے میں ارجت کی جانب سے داخل پیشگی ضمانت کی عرضی کو کل ہی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ ضمانت کی عرضی مسترد ہونے کے بعد ارجت شاسوت نے کل دیر رات دارالحکومت پٹنہ کے مہاویر مندر کے نزدیک ڈرامائی انداز میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔


Share: