ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بولی لگانے کے بعدفصل لینے سے مکرگیا تاجر،کسان نے دی جان،صدمے سے بھائی کی بھی ہوئی موت 

بولی لگانے کے بعدفصل لینے سے مکرگیا تاجر،کسان نے دی جان،صدمے سے بھائی کی بھی ہوئی موت 

Wed, 23 Dec 2020 20:48:34    S.O. News Service

نئی دہلی،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)خودکشی سے قبل اشوک بھویار نے ریاستی حکومت کے وزیر بچو کڈو کو ایک خط بھی لکھ کر مدد کی درخواست کی تھی۔

بچو کڈو مہاراشٹرا حکومت میں وزیر مملکت برائے تعلیم ہیں، جو اس خطے کے سب سے بڑے کسان رہنما میں شمار کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں  بچو کڈو کسان تحریک میں حصہ لینے دہلی آئے تھے۔کسان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ تاجر جس نے سنترے کی بولی لگائی  تھی اس نے آخری وقت میں سامان لینے سے انکار کردیا۔ جب کسان نے پوچھا تو اسے پہلے نشے میں ڈالا گیا اور پھر اسے زبردست پیٹا گیا۔کسان اشوک بھوار نے اس معاملے میں شکایت کی۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ جب کسان پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے گیا تو تھانہ آفیسر نے اسے بھی زدوکوب کیا، جس کے بعد کسان نے خودکشی کرلی۔تاہم اس دوران وزیر کے نام ایک خط کبھی لکھا۔ اس خودکشی کے بعد دیہاتیوں اور ان کے اہل خانہ نے تھانے میں کافی ہنگامہ کیا۔ ایس ایچ او پرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے ہی معاملات مہاراشٹرا سمیت ملک کے دیگرعلاقوں سے بھی سامنے آئے ہیں۔ جہاں فصل میں نقصان کے بعد کسان نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کسان دہلی کی سڑکوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج میں حصہ لینے کے لئے مہاراشٹر کے کئی اضلاع سے کسان تنظیمیں دہلی پہنچ گئیں۔


Share: