ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں 29 نومبر تا یکم دسمبر بنگلور ٹیک کنونشن

بنگلورو میں 29 نومبر تا یکم دسمبر بنگلور ٹیک کنونشن

Tue, 20 Nov 2018 23:53:20    S.O. News Service

بنگلورو،20؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صنعت کے جے جارج نے کہا ہے کہ ریاست میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے 29نومبر تا یکم دسمبر شہر میں بنگلور ٹیک کنونشن کا اہتمام کیا جارہاہے۔

ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اس کانفرنس میں شعبۂ صنعت میں آنے والی نئی ایجادات پیش کی جائیں گی۔ فرانس ، جرمنی ، ہالینڈ ، جاپان ، آسٹریلیا اور چیک جمہوریہ کی مختلف صنعتیں اس میلے کا حصہ بنیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور بیرون ملک سے تین ہزار سے زائد مندوبین کنونشن میں حصہ لے رہے ہیں ، ان میں 200ایسے نمائندے شامل ہیں جو اسٹارٹ اپ صنعتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں خصوصیت کے ساتھ اسٹارٹ اپ صنعتوں کو بڑھاوا دینے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ شعبۂ تخلیق میں کرناٹک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے میں کئی نئی ایجادات کرناٹک کی صنعتوں نے ملک اور دنیا کو دی ہیں۔ آئی ٹی بی ٹی شعبے میں پیش رفت کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو عام کرنے میں کرناٹک میں ملک کے دیگر علاقوں کے مقابل غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پورے ملک میں سرمایہ کاری کے میدان میں کرناٹک سر فہرست رہا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے توقع ہے کہ کرناٹک کی سرمایہ کاری میں اور بھی اضافہ ہوگا۔


Share: