مینگلور 11/اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی علاقہ وٹلا میں نیشمیتا نامی 22 سالہ لڑکی نے تالاب میں کود کر خود کشی کرلی ۔
بتایا جاتا ہے کہ دانتوں کے دواخانہ میں ملازمت کرنے والی نیشمیتا اتوار کی شام سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔ گھر والے جب اسے تلاش کرنے میں ناکام ہوگئی تو پولیس کے پاس گم شدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی ۔
پتہ چلا ہے کہ پیر کی صبح کو اس کی لاش قریبی تالاب سے برآمد ہوئی ۔ تالاب کے پاس اس کا موبائل فون اور ایک ڈیتھ نوٹ بھی دستیاب ہوا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ اس ڈیتھ نوٹ میں کچھ لوگوں کا نام اور تذکرہ درج ہے، جس کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔
وٹلا پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔