ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجلی گرنے سے ضلع یادگیرمیں دو افراد ہلاک 

بجلی گرنے سے ضلع یادگیرمیں دو افراد ہلاک 

Wed, 02 Jun 2021 13:21:54    S.O. News Service

گلبرگہ، 2؍جون (ایس او نیوز؍ایم اے حکیم شاکر)  ڈویژن گلبرگہ کے ضلع یادگیر میں پیر کے دن بجلی گرنے کے سبب دو افرادہلاک ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق موضع یالگی نزد کھیمباو میں کھیت میں کام کرتے ہوئے ایک نوجوان 25سالہ ذاکر انور مداری پربجلی گرنے سے وہ موقع پر ہی   ہلاک ہوگیا تو  دوسرے واقعہ میں موضع کینکال سیدا پور ضلع یادگیر میں کھیت میں کام کرنے والے ایک 35سالہ شخص دوڈا ہنومنتا وڈار پر بجلی گرنے سے  وہ بھی جائے وقوع پر ہی  ہلاک ہوگیا۔

؎بارش سے بچنے  کے لئے ہنومنتا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے پناہ لئے ہوئے تھا کہ عین اسی وقت بجلی گری اور وہ بر سر موقع ہلاک ہوگیا۔ 


Share: